بھارت میں جنگی مشق کے دوران ٹینک اپنے ہی فوجیوں پر چڑھ دوڑا، 2 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک
یہ حادثہ ضلع ہسار کے گاؤں بھوجراج کے نواحی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب تقریباً 32 ٹینک معمول کی جنگی مشق میں حصہ لے رہے تھے اور اہلکار زمین پر مختلف مورچوں پر تعینات تھے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کی ریاست ہریانہ کے ضلع ہسار میں معمول کی فوجی مشق کے دوران ایک ٹینک 2 بھارتی فوجی اہلکاروں پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع ہسار کے گاؤں بھوجراج کے نواحی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب تقریباً 32 ٹینک معمول کی جنگی مشق میں حصہ لے رہے تھے اور چند اہلکار زمین پر مختلف مورچوں پر تعینات تھے، واقعے کے بعد دونوں اہلکاروں کو ہسار کے ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی، پولیس اور متعلقہ حکام نے واقعے کی مزید قانونی و دفتری کارروائی شروع کردی۔
ہسار پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کے روز ضلع ہسار کے گاؤں بھوجراج کے قریب معمول کی جنگی مشق جاری تھی جس میں تقریباً 32 ٹینک شریک تھے جب کہ کچھ اہلکار زمین پر مختلف مورچوں اور پوزیشنز پر تعینات تھے، قطار میں چلتے ہوئے ٹینکوں کی مسلسل نقل و حرکت کے باعث دھول اور گرد کا شدید غبار اٹھنے سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی، کم حد نگاہ کے باعث ایک ٹینک کا ڈرائیور زمین پر ایک پوزیشن پر تعینات 2 اہلکاروں کو دیکھ نہ سکا اور ٹینک حادثاتی طور پر ان پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں دونوں اہلکاروں کو شدید چوٹیں آئیں۔
#WATCH | Hisar, Haryana | Two Indian Army soldiers were killed after being accidentally run over by a tank during a military training exercise near Bhojraj village
Investigating Officer Ashok Kundu says, "Information was received around 3:00 PM that a military exercise was underway at the Army training center in Bhojraj village. During this exercise, an incident occurred in which two of our brave soldiers were martyred. This tragedy took place during the training. Upon receiving the information, the Hisar Police initiated the necessary legal procedures. A report was obtained from the hospital, and today, November 22, following statements from their families, a post-mortem examination was conducted…Tanks and vehicles were involved in the exercise when the incident occurred. The Hisar Police will always honor the memory of these brave soldiers; their martyrdom for the nation will be remembered with the utmost respect. The soldiers were Naik Manish Kumar, from Shamli, and Naik Ankush Kumar, from the Badaun district of Uttar Pradesh. Following the post-mortem, their mortal remains were taken by the Army with full military honors…"
— ANI (@ANI) November 22, 2026
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں اہلکاروں کو فوری طور پر ہسار کے ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی، ہلاک ہونے والے دونوں فوجی اہلکاروں کی شناخت اتر پردیش کے ضلع شاملی کے رہائشی نائیک منیش کمار اور اسی ریاست کے ضلع بدایوں سے تعلق رکھنے والے نائیک انکش کمار کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کی اطلاع سینئر فوجی افسران کو دے دی گئی اور دونوں اہلکاروں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کرلیا گیا۔
اہل خانہ اور مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ نائیک منیش کمار کا تعلق ایک فوجی گھرانے سے تھا اور ان کے والد رام ویر بھی فوج سے ریٹائرڈ اہلکار ہیں، دوسری جانب نائیک انکش کمار کے حوالے سے پتہ چلا ہے کہ انہیں اتوار کے روز چھٹی پر اپنے گھر روانہ ہونا تھا، ان کے کزن امیت کمار کے مطابق حادثے سے کچھ دیر قبل ہفتے کی دوپہر تقریباً دو بجے انکش کمار نے فون پر اپنے بچوں سے بات بھی کی تھی۔
بتایا جارہا ہے کہ واقعے کے بعد متعلقہ فوجی اور پولیس حکام کی جانب سے حادثے کے اسباب اور حالات کا جائزہ لینے کے لیے مزید قانونی و دفتری کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، بھاری بکتربند گاڑیوں اور ٹینکوں کی مشقوں کے دوران گرد و غبار، کم حد نگاہ اور زمینی اہلکاروں کی تعیناتی سے جڑے حفاظتی پہلوؤں کو اس واقعے میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جن کی روشنی میں متعلقہ ادارے مزید جائزہ لے رہے ہیں۔
