معاشی خودمختاری کے بغیر آزادی نامکمل ہے؛ وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام 20 ویں صدی کا سب سے بڑا معجزہ ہے تاہم معاشی خودمختاری کے بغیر ہماری آزادی نامکمل ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام ایک معجزہ اور 20ویں صدی کی سب سے بڑی پیش رفت تھی جو قائداعظم کی متحرک قیادت اور مسلمانوں کی قربانیوں سے ممکن ہوئی، مشکلات یقیناً بھاری تھیں لیکن ان کو شکست دینے کا عزم زیادہ مضبوط تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج جب ہم اپنی محنت سے حاصل کی گئی آزادی کا جشن منا رہے ہیں، پاکستان 75ویں سالگرہ پر گہرے غور و فکر کا مطالبہ کرتا ہے کیوں کہ ہم نے ابھی تک اس خواب کو مکمل طور پر پورا نہیں کیا ہے جو ہمارے بانیوں نے دیکھا تھا، یہ سماجی و اقتصادی انصاف، قانون کی حکمرانی، مساوات اور مساوی معاشرے کا خواب ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ قوم یہ سمجھے کہ حقیقی آزادی کا مطلب کیا ہے، یہ بھوک، افلاس اور غربت سے آزادی ہے، اس لیے معاشی خودمختاری کے بغیر ہماری آزادی نامکمل ہے، ہماری سب سے بڑی طاقت ہمارے لوگ ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ہم ان کی فلاح و بہبود کو عوامی پالیسی کے مرکز میں رکھیں۔ اس سے پہلے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 75 ویں جشنِ آزادی مناتے وقت ہمیں پاکستان کے معماروں کے نظریات سے راہنمائی لیتے ہوئے قومی تعمیرِ نو کیلئے لوگوں کی فلاح کو اپنی اولین ترجیح بنانا ہوگا، 75 واں یومِ آزادی پوری پاکستانی قوم کیلئے ایک تاریخی دن ہے، آج کے دن پوری قوم، برصغیر کے مسلمانوں کو مملکتِ خداداد پاکستان کے قیام کیلئے بے مثال جدوجہد پر خراجِ تحسین اور لازوال قربانیوں پر نظرانہِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

Recent Posts

موٹروے پولیس سے تلخ کلامی کا واقعہ، کارسوار خواتین کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)موٹر وے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کے واقعے کے بعد کار سوار خواتین…

1 min ago

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کر لی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت…

6 mins ago

مریم نواز کےخلاف پولیس یونیفارم پہننے کا کیس، سماعت 6 مئی تک ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کی ایڈیشنل عدالت نے پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کے…

9 mins ago

میرا خیال ہے پہلے طے کیا جا چکا تھا کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کرنا ہے،جسٹس گل حسن اورنگزیب، اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست…

11 mins ago

بلوچستان میں نئی ​​چیک پوسٹس کے خلاف احتجاج جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوشکی میں ہلاکتوں کے بعد مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے…

16 mins ago

بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ…

27 mins ago