کشمیر پریمیئر لیگ کے کوالیفائر میچ میں مظفر آباد ٹائیگرز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ پر 164 رنز بنائے، انور علی 57 رنز بناکر نمایاں رہے . عمران رندھاوا اور دانش عزیز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا . جواب میں راولا کوٹ کی وکٹیں ہدف کے تعاقب میں وقفے وقفے سے گرتی گئیں، حسین نے 52 رنز بنائے . آخری اوور میں دانش عزیز نے جارحانہ انداز اپنایا اور سہیل تنویر کے 19ویں اوور میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگاکر ٹیم کو فتح کے قریب لے آئے . لیکن سہیل تنویر نے مسلسل 2 گیندوں پر وکٹیں لے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا جبکہ راولا کوٹ کے آخری بیٹسمین رن آؤٹ ہوئے . مظفرآباد نے 7 رنز سے میچ جیت کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی . . .
(قدرت روزنامہ)کشمیر پریمیئر لیگ میں مظفرآباد ٹائیگرز نے راولا کوٹ ہاکس نے کو 7 رنز سے ہراکر فائنل میں جگہ بنالی .
مظفرآباد نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ پر 164 رنز بنائے جبکہ راولاکوٹ کی ٹیم آخری اوور میں 157 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی .
متعلقہ خبریں