خاتون یوٹیوبر کو نوعمر لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑگیا، ایسا کام ہوگیا کہ سوچا بھی نہ ہوگا

میکسیکو سٹی(قدرت روزنامہ) میکسیکو میں ایک معروف یوٹیوبر کو 16سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو دکھانے پر گرفتار کر لیا گیا . ڈیلی سٹار کے مطابق اس خاتون یوٹیوبر کا نام ’یوس ہوف مین‘ ہے .

اس کے چینل کا نام ’یوس سٹاپ‘ (YosStop)ہے . وہ اس قدر معروف یوٹیوبر ہے کہ اس کا چینل 90لاکھ لوگوں نے سبسکرائب کر رکھا ہے . اس نے جو ویڈیو دکھائی وہ 2018ءکی تھی . اس ویڈیو میں ایک 16سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہوتا ہے . 30سالہ یوٹیوبر اپنی ویڈیو میں اپنے فون پر جنسی زیادتی کی یہ ویڈیو دکھاتی ہے اور اپنے الفاظ کے ذریعے جنسی زیادتی کے اس حملے کا ذمہ دار اس متاثرہ لڑکی کو قرار دینے کی کوشش کرتی ہے . یہ ایک مقبول چینل ہونے کی وجہ سے ویڈیو پوری دنیا میں پھیل جاتی ہے اور اس متاثرہ لڑکی کو ایک بار پھر جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے . پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے یوٹیوبر کے خلاف دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ یوٹیوبر کی طرف سے اس ویڈیو کے پوسٹ کیے جانے پر میری زندگی اجیرن بن گئی ہے . اس واقعے کے بعد پہلے ہی میری زندگی بمشکل معمول پر آئی تھی اور میں اس کے نفسیاتی صدمے سے نکلی تھی کہ اس یوٹیوبر نے اس واقعے کو شہر ہی نہیں، پورے ملک اور دنیا میں عام کر دیا ہے اور اب میں جہاں جاتی ہوں مجھے ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے . “ واضح رہے کہ متاثرہ لڑکی نے 4مردوں کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرا رکھا ہے جنہوں نے عدالت میں الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکی نے سگریٹ کے 4پیکٹ کے عوض رضامندی سے ان کے ساتھ تعلق قائم کیا تھا . یہی بات یوٹیوبر نے بھی اپنی ویڈیو میں بتائی اور رضامندی کے ثبوت کے طور پر متاثرہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو بھی دکھادی . . .

متعلقہ خبریں