خاتون یوٹیوبر کو نوعمر لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑگیا، ایسا کام ہوگیا کہ سوچا بھی نہ ہوگا

میکسیکو سٹی(قدرت روزنامہ) میکسیکو میں ایک معروف یوٹیوبر کو 16سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو دکھانے پر گرفتار کر لیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس خاتون یوٹیوبر کا نام ’یوس ہوف مین‘ ہے۔ اس کے چینل کا نام ’یوس سٹاپ‘ (YosStop)ہے۔ وہ اس قدر معروف یوٹیوبر ہے کہ اس کا چینل 90لاکھ لوگوں نے سبسکرائب کر رکھا ہے۔اس نے جو ویڈیو دکھائی وہ 2018ءکی تھی۔

اس ویڈیو میں ایک 16سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہوتا ہے۔ 30سالہ یوٹیوبر اپنی ویڈیو میں اپنے فون پر جنسی زیادتی کی یہ ویڈیو دکھاتی ہے اور اپنے الفاظ کے ذریعے جنسی زیادتی کے اس حملے کا ذمہ دار اس متاثرہ لڑکی کو قرار دینے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ ایک مقبول چینل ہونے کی وجہ سے ویڈیو پوری دنیا میں پھیل جاتی ہے اور اس متاثرہ لڑکی کو ایک بار پھر جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے یوٹیوبر کے خلاف دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ یوٹیوبر کی طرف سے اس ویڈیو کے پوسٹ کیے جانے پر میری زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ اس واقعے کے بعد پہلے ہی میری زندگی بمشکل معمول پر آئی تھی اور میں اس کے نفسیاتی صدمے سے نکلی تھی کہ اس یوٹیوبر نے اس واقعے کو شہر ہی نہیں، پورے ملک اور دنیا میں عام کر دیا ہے اور اب میں جہاں جاتی ہوں مجھے ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔“

واضح رہے کہ متاثرہ لڑکی نے 4مردوں کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرا رکھا ہے جنہوں نے عدالت میں الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکی نے سگریٹ کے 4پیکٹ کے عوض رضامندی سے ان کے ساتھ تعلق قائم کیا تھا۔ یہی بات یوٹیوبر نے بھی اپنی ویڈیو میں بتائی اور رضامندی کے ثبوت کے طور پر متاثرہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو بھی دکھادی۔

Recent Posts

چمن میں پرامن مظاہرین پر حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا…

6 mins ago

حقوق کی بات کرنے پر غدار کہا جاتا ہے، ہم نے کبھی پاکستان مردہ باد کا نعرہ نہیں لگایا، محمود خان اچکزئی

لاہور /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان…

15 mins ago

کیچ کے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس امتحانات میں پورے پاکستان میں ٹاپ کرلیا

کیچ(قدرت روزنامہ)کیچ سے تعلق رکھنے والے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس…

18 mins ago

وندر سیرندہ جھیل پر بااثر افراد کا تسلط، مچھلیوں اور پرندوں کا غیر قانونی شکار، حکومت کی چشم پوشی

حب(قدرت روزنامہ)اندھیر نگری چوپٹ راجا، دعوے گڈ گورننس کے جبکہ زمینی حقائق ان دعوﺅں کے…

29 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانا بلوچوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی سازش ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ…

32 mins ago

رانا ثنااللہ کا ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ…

44 mins ago