آغا سلمان کی دھواں دار بلے بازی، چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلا دی

روٹرڈیم (قدرت روزنامہ) آغا سلمان کی دھواں دار بلے بازی، چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلا دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیدر لینڈز کو سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ روٹرڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ پاکستان نے 187 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور آغا سلمان نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔
خاص کر آغا سلمان نے دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، مڈل آرڈر بلے باز نے کیرئیر کے دوسرے میچ میں ہی نصف سینچری اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس سے قبل دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیدر لینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا۔
روٹرڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیدر لینڈز کی ٹیم ابتداء میں مشکات کا شکار رہی، ان کے 3 کھلاڑی محض 8 رنز پر پویلین لوٹ گئے تاہم ٹام کوپر اور ڈی لیڈ نے 100 رنز سے زائد کی پارٹنرشپ کرکے ٹیم کا سکور 117 تک پہنچایا۔

کوپر نے مسلسل دوسری نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 66 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈی لیڈے نے اپنے ون ڈے کیریئر کی سب سے شاندار 89 رنز کی اننگز کھیلی۔ ڈچ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں وکرم جیت سنگھ 1، میکس او ڈاؤڈ 1، ویزلی بیریسی 3، سکاٹ ایڈورڈ 5 اور تیجا ندامانورو بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور حارث رؤف نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
آل راؤنڈر شاداب خان اور محمد وسیم جونیئر ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔ اس سے قبل نیدر لینڈز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کرٰیں گے۔ اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان نے تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈرز کو 16 رنز سے شکست دی تھی۔

Recent Posts

گندم بحران، محسن نقوی نے بھی خاموشی توڑ دی ، واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نگران دور حکومت کے دوران خریدی گئی…

10 mins ago

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی…

15 mins ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کیا کریں گے؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان…

38 mins ago

میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،چیف جسٹس پاکستان کمیشن رپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی…

49 mins ago

فیض آباددھرنافیصلے پرعملدرآمد کیس؛ چیف جسٹس کا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے…

1 hour ago

دوسری شادی سے متعلق پروگرام پر صارفین ساحر لودھی پر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ) حال ہی میں ساحر لودھی کا پروگرام وائرل ہو رہا ہے، جس…

2 hours ago