سیاستدانوں کو قومی معاملات پر مل بیٹھ کر بات کرنی چاہئیے جن پر اتفاق ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر کوئی کارروائی نہیں ہو رہی اور اس پر سیاست بھی نہیں ہونی چاہئیے۔انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کو قومی معاملات پر مل بیٹھ کر بات کرنی چاہئیے جن پر اتفاق ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں سازش کے بیانیہ کے بعد 25 ہزار ڈالر پر فرم کو ہائیر کیا گیا۔
عمران خان نے نوے کی دہائی میں ہندوستان اور برطانیہ میں بیٹھ کر فوج کے خلاف بات کی وہ اپنے بیانات بھول گئے ہیں۔خواجہ آصف کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ اقتدار چھن جانے کے بعد ان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں رہا،عمران خان نے ملک میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی،سیاسی گفتگو میں اس قسم کی شائستگی کا فقدان پہلے کبھی سامنے نہیں آیا۔
لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے سے پوری قوم کو دکھ اور غم ہوا،لسبیلہ حادثے پر ٹویٹس ہوئیں،پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا واریئرز کوبھارت اور دیگر ممالک سے سپورٹ مل رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ معاملے پر 18 اکاونٹس کا تعلق بھارت سے ہے،شہباز گل پر عمران خان نے 5 یا 6 دن تک کوئی بیان نہیں دیا،6 دن بعد انہوں نے محسوس کیا کہ اس سے کوئی فائدہ نہیں مل رہا۔
پی ٹی آئی کی قیادت بیانات کے حوالے سے مسلسل حدیں پار کر رہی ہے،قانون کے مطابق ان کیخلاف ایکشن لیا جائے گا،پی ٹی آئی اقتدار چھن جانے کے غم میں اتنی دور تک جا رہی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان کے اپنے وزیر نے بیان دیا کہ شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا،پی ٹی آئی نے جو ہمارے ساتھ جو کیا وہ سب جھوٹ پر مبنی تھا،ہماری حکومت سیاسی انتقام لینے پر یقین نہیں رکھتی۔ قانون حرکت میں آ چکا ہے،آنے والے دنوں میں مزید انکشافات ہوں گے۔ قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے کئی اشیا توشہ خانہ سے لیں اور ڈکلیئر نہیں کیں،پورا توشہ خانہ اوربیت المال کھا گئے،ساڑھے آٹھ سال بعد فیصلہ انصاف کے نظام پر ماتم ہے۔

WhatsApp
Get Alert