190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس میں عمران خان نے سزا کے خلاف اپیلوں کی براہ راست نشریات کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ (براہ راست نشر کرنے) کا حکم جاری کرے۔

درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کی فراہمی، شفافیت اور نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد کے اصولوں کو فروغ دینے کے لیے لائیو اسٹریمنگ کا حکم دیا جائے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں کل سماعت کے لیے مقرر ہیں۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف ان اپیلوں کی سماعت کریں گے، جس پر عدالت نے دلائل طلب کررکھے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert