جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
جنوبی وزیرستان(قدرت روزنامہ) جنوبی وزیرستانمیں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے نارگوسا کے علاقے میں سیکیورٹی فوروز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ۔
سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گرد عثمان علی اور وحید مارے گئے۔
مارے جانے والے دہشتگرد تحریک طالبان پاکستان سجنا گروپ کے سرگرم رکن تھے۔ دوران آپریشن ایک دہشت گرد زخمی ہوا اور پکڑا گیا۔
یہ دہشت گرد بارودی سرنگیں بنانے کے ماہر، دہشتگردوں کے ٹرینر اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔