ایک شخص کا اقتدار کا نشہ اسے پاگل کر رہا ہے: آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک شخص کا دن بدن اقتدار کا نشہ اسے پاگل کر رہا ہے۔بلاول ہاؤس کے ترجمان کے مطابق آصف علی زرداری نے سندھ کے وزراء سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ شخص ہر روز ہماری فوج پر تنقید کر رہا ہے، فوج کے افسران اور سپاہی دہشت گردوں سے جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ فوج، پولیس اور خاتون مجسٹریٹ کو یہ شخص دھمکیاں دیتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے گرفتار کر کے دکھاؤ۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ شخص قانون سے بالاتر ہے؟ یہ میرے، نواز شریف اور مریم بیٹی کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر سکتا ہے۔سابق صدر نے کہا کہ یہ شخص کیا خود ہر قانون کو روند سکتا ہے؟ اداروں اور حکومت کو اس کے خلاف اپنی رٹ قائم کرنی پڑے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاروں صوبوں میں بارشوں کے باعث ہنگامی صورتِ حال کا سامنا ہے، جہاں متاثرین کی نگاہیں ہماری طرف لگی ہوئی ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب کو سیاست چھوڑ کر صرف متاثرین کی طرف توجہ دینی چاہیے۔

Recent Posts

سرفراز بگٹی نے غیر قانونی طور پر الیکشن لڑا، ووٹوں کی تصدیق کرائی جائے، نوابزادہ گہرام بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ…

1 min ago

حکمران اقتدار کو طول دینے کیلئے منفی اقدامات کر رہے ہیں ، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کہاہےکہ موجودہ…

5 mins ago

گوادر میں باڑ لگانے کیخلاف بی این پی کی پٹیشن، کمشنر مکران، ڈی سی گوادر فریق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ میں گوادر میں باڑ لگانے سے متعلق آئینی درخواست دائر کر دی…

13 mins ago

چمن دھرنے کے شرکا پر حملہ، ملوث اہلکاروں پر مقدمہ درج کیا جائے، تحریک تحفظ آئین پاکستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام چمن پرلت پر ایف سی ، ڈپٹی…

19 mins ago

نجی سکولوں کے بعد سرکاری سکول کے پرنسپل صاحبان بھی وردی مافیا کا حصہ بن گئے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نجی سکولوں کے بعد سرکاری سکول کے پرنسپل صاحبان بھی وردی مافیا کا۔حصہ…

28 mins ago

وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ، بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کے لیے…

1 hour ago