ثانیہ مرزا یو ایس اوپن سے باہر، ریٹائرمنٹ کے ارادے میں تبدیلی پر غور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بازو پر چوٹ لگنے کے بعد یو ایس اوپن سے باہر ہوگئی ہیں۔ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے مداحوں کو اس بات سے آگاہ کیا۔
اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ میرے پاس ایک بری خبر ہے، دو ہفتے قبل کینیڈا میں کھیلتے ہوئے میرے بازو پرچوٹ لگ گئی تھی اور مجھے رپورٹ آنے تک اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ مجھے اتنی بری چوٹ لگی ہے کہ میں کچھ ہفتوں تک ٹینس نہیں کھیل سکوں گی۔

اُنہوں نے لکھا کہ وہ یو ایس اوپن سے بھی باہر ہو گئی ہیں۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ یہ بہت مشکل وقت ہے، اس سے ان کی ریٹائرمنٹ کے ارادوں میں بھی کچھ تبدیلی آئے گی اور وہ اپنے مستقبل کے ارادوں کے بارے میں آگاہ کرتی رہیں گی۔