کراچی، ہوٹل میں فائرنگ، 1شخص جاں بحق
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے احسن آباد کی ہاوسنگ سوسائٹی میں واقع ہوٹل میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
سائٹ سپرہائی وے پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 50 سالہ ریاض کی موت واقع ہو گئی، مقتول کی میت ایدھی ایمبولینس میں عباسی اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض کے مطابق مقتول ریاض علی لاڑکانہ کا رہائشی تھا اور کراچی میں ایک زیر تعمیر گھر کا چوکیدار تھا۔
ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض کا کہنا ہے کہ ملزمان نے نائن ایم ایم پستول سے گولیاں ماریں، ذاتی دشمنی کی بنیاد پر قتل کا شبہ ہے، قتل کے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔