پاک فوج اور ایف سی مصیبت کی گھڑی میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، لیفٹینینٹ جنرل آصف غفور

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کمانڈر 12 کور لیفٹینینٹ جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج اور ایف سی مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے .
تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان، وزیرِ اعلیٰ اور کمانڈر 12 کور نے پی ڈی ایم اے کا دورہ کیا اور کہا ہے کہ پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان سیلاب متاثرین کی خدمت کے لیے سول انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں مصروف ہیں .


انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے جبکہ روڈ نیٹ ورک متاثر ہونے سے بیشتر اضلاع کا آپس میں زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے . انہوں نے مزید کہا کہ ضلع لسبیلہ اور سیلاب سے متاثرہ دوسرے اضلاع میں بھی پاک فوج اور ایف سی کے دستے لوگوں کو سہولیات مہیا کرنے کے لئے دن رات مصروفِ عمل ہیں .
کمانڈر 12 کور لیفٹینینٹ جنرل آصف غفور نے واضح کیا کہ پاک فوج اور ایف سی مصیبت کی اِس گھڑی میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور آرمی چیف کی ہدایات کی روشنی میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں بھرپور حصہ لیتے رہیں گے . خیال رہے کہ آرمی اور ایف سی بلوچستان کا سول انتظامیہ کے ساتھ ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے جس کے تحت سیلاب میں پھنسے لوگوں کو پاکستان آرمی نے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے .
اسکے علاوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقادبھی کیا گیا ہے جہاں بڑی تعداد میں مریضوں کو مفت طبی امداد اور ادویات فراہم کی گئیں ہیں جبکہ مشہور سنگر وہاب بگٹی کے گاؤں میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور متاثرہ لوگوں کو ٹینٹ اور راشن مہیا کرنے کے ساتھ گلوکار کی مالی معاونت بھی کی گئی .
ذرائع آمدورفت کی جلد بحالی کے لئے سول انتظامیہ اور پاکستان آرمی کی جانب سے شاہراوں اور پلوں کی مرمت کا کام بھی جاری ہے . M-8کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے جو جلد ہی چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھول دی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں