وزارت خزانہ سے کہتا ہوں ظالمانہ اقدامات بند کرے، حنیف عباسی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی وزیر اعظم دن رات کام کر رہے ہیں اور وزارت خزانہ اس محنت پر پانی پھیر رہی ہے، وزارت خزانہ سے کہتا ہوں کہ ظالمانہ اقدامات بند کرے . ان کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں ملک میں 10 ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری ہو رہی ہے .


راولپنڈی میں تاجر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ ایک تاجر کا بل 7 لاکھ روپے آیا ہے جس میں 4 لاکھ کے ٹیکسز ہیں، عام صارفین میں 100 یونٹ والے صارف کو 4 ہزار کا بجلی کا بل آیا ہے .
تاجر رہنما شرجیل میر نے کہا کہ تاجروں سے متعلق پالیسی پر تاجروں کو ساتھ بٹھایا جائے، ہماری تجاویز سے حکومت زیادہ ریونیو حاصل کرسکتی ہے . تاجر رہنما ارشد اعوان نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں زائد ٹیکسز سے ملک کی معیشت بیٹھ جائے گی، دنیا میں صنعتوں کو ریلیف دیا جاتا ہے، یہاں مشکل میں ہیں .
انہوں نے کہا کہ آدھی کمپنیاں لائف سیونگ ڈرگز نہیں بنا رہیں کیونکہ لاگت پوری نہیں ہو رہی، وزارت خزانہ میں جو لوگ بیٹھے ہیں انہیں عوام کی مشکلات کا اندازہ نہیں ہے .

. .

متعلقہ خبریں