مون سون بارشوں کا آخری سپیل پنجاب میں داخل، نئی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مون سون کے تیسرے اور آخری سپیل کی پنجاب میں انٹری، لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں کالے بادلوں نے بارش برسا دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھرمیں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مون سون کا آخری سپیل بھی پنجاب میں داخل ہوگیا۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ تیسرے سپیل میں لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں اچھی بارشیں ہوں گی۔ آج صبح کے اوقات شہر میں کالی گھٹائیں چھائی رہیں۔
تیز ہواؤں کیساتھ گلبرگ، جیل روڈ، شادمان، سمن آباد، مال روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔ دن کے اوقات میں شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس مون سون کی بارشیں گزشتہ سال کی نسبت کم ہوئی ہیں۔
دوسری جانب شہر میں ہونیوالی بارش کی وجہ سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بارش کے دوران ڈیفنس، ہربنس پورہ، مناواں کے علاقوں میں سپلائی معطل ہوئی، اسی طرح داتا نگر، چاہ میراں، پیرا گون سٹی، آر اے بازار کینٹ، شادمان مارکیٹ، مصطفیٰ آباد، شاہ پور کانجراں، بلال کالونی اور مضافات کے علاقوں میں بھی بجلی کی سپلائی معطل رہی۔ بارش کے دوران لیسکو سٹاف کو کام کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا، تاہم بارش کا سلسلہ تھم جانے پر بحالی کا کام شروع کر دیا گیا۔

Recent Posts

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت…

2 hours ago

چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چئیرمین پی اے سی کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے…

3 hours ago

پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد…

3 hours ago

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے…

3 hours ago

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد

لاہور (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر…

3 hours ago

ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو آگ لگادی

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں خالہ نے پیٹرول چھڑک…

3 hours ago