چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک اور قابلِ مذمت عمل ہوگا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے ججز تقرری آئینی ترامیم پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اداروں کی جو تباہی ہو رہی ہے، ججز تقرری آئینی ترامیم اسی روایت کا تسلسل ہے، حکومت نے پچھلے دو برس میں ہر وہ فیصلہ کیا ہے جس سے آئین و قانون کی بالادستی کو نقصان پہنچتا ہے اور ادارے کمزور ہوتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ موجودہ حکمران اداروں کو اس لیے کمزور کرتے ہیں تاکہ اپنے غیر قانونی اور غیر آئینی ایجنڈے کو آگے بڑھا سکیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنی مدت ملازمت کے پورے عرصے کے دوران بطور چیف جسٹس جو طرزِ عمل اختیار کیا ہے وہ آئین و قانون کے حوالے سے نہایت افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے۔
ترجمان کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آئین و قانون کی بالادستی پر سمجھوتا کر کہ اپنے منصب کی وقعت کو کم کیا ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کی آزادی میں ماورائے دستور اور ماورائے جمہوریت قوتوں کا دروازہ کھولا ہے، جس کے بھیانک اثرات دوررس ہوں گے۔ قوم یہ سمجھ رہی ہے کہ کس طرح ایک جمہوری پارٹی سے بلے کا نشان چھیننے اور اس کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے میں سہولت کاری کی گئی ہے جس کا معاوضہ چیف جسٹس صاحب کو ایک ایکسٹینشن کی صورت میں مل رہا ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع نہایت شرمناک اور قابلِ مذمت ہے۔ پاکستان کا دستور ایسے کسی بھی مخصوص شخص کے لیے آئین میں ترامیم کی اجازت نہیں دیتا ،قانون سازی ہمیشہ ان موضاعات پر کی جاتی ہے جہاں اجتماعی مفاد ہو۔ پی ٹی آئی اس ترامیم کی ہر قانونی اور جمہورتی طریقے سے مخالفت کرے گی اور اس کا راستہ پارلیمان میں بھی روکے گی۔

Recent Posts

کرکٹ آسٹریلیا نے وسیم اکرم کو اہم ذمہ داری سونپ دی

کنبرا(قدرت روزنامہ) کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ملٹی…

2 hours ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ جرمنی، جرمن آرمی چیف سے ملاقات

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ جرمنی میں جرمن فوج کے…

3 hours ago

عمرایوب کے خلاف بیان بازی پر پی ٹی آئی رہنما کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سالار خان کاکڑ کو پارٹی جنرل…

3 hours ago

مغربی طرز کا لباس پہنے اداکارہ سونیا حسین کی بولڈ ویڈیو وائرل، مداح برس پڑے

کراچی(قدرت روزنامہ) اور اب ماڈل و اداکارہ سونیا حسین جدید طرز کا لباس پہننے پر…

4 hours ago

پڑوسی ملک میں تپتی ریت پر پاپڑ فرائی، ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ دیکھ کر یقین کرنا مشکل

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) جھلسا دینے والی اس گرمی میں بھارت سے ایک ایسی ویڈیو سامنے…

4 hours ago

رواں سال بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟ جانیے

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کا بجٹ کل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، سرکاری ملازمین…

4 hours ago