سعودی عرب نے منی لانڈرنگ ثابت ہونے پر چار ملزموں کو مثالی سزا سنا دی

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے منی لانڈرنگ کیس میں ایک کروڑ چالیس لاکھ ریال کی رقم ضبط کر لی ، چار ملزمان کو 24 سال قید کی سزا سنائی گئی ۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے سرکاری ذریعے سے بتایا کہ منی لانڈرنگ کے بڑے کیس میں چار ملزمان سے تفتیش مکمل کرنے کے بعد ان کے قبضے سے ایک سو چالیس کروڑ ریال کی رقم برآمد کی گئی ہے ۔
سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا ہے کہ منی لانڈرنگ کے ایک بڑے کیس میں چار ملزمان سے تفتیش مکمل کرنے کے بعد ان کے قبضے سے 10 کروڑ 40 لاکھ ریال کی رقم برآمد کی گئی ہے اور ملزمان کو چوبیس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ملزمان میں ایک مقامی جب کہ تین غیرملکی شامل ہیں۔
عدالتی حکم نامے میں چاروں ملزموں کو 24 سال کی قید کی سزا دی گئی ،غیرملکیوں کو قید کی سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کرنے کی سزا سنائی گئی ہے۔ملزمان کی جانب سے اڑھائی ملین ریال کی گرم مشروبات کے ایک کنٹینر کے نیچے چھپائی گئی تھی، اسے بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔