لودھراں :ماں کی دوسری شادی سے ناراض سوتیلے بیٹوں نے باپ کو قتل کردیا

لودھراں(قدرت روزنامہ)لودھراں :ماں کی دوسری شادی سے ناراض سوتیلے بیٹوں نے باپ کو قتل کردیا۔مقامی لوگوں کے مطابق 55 سالہ خادم حسین کو اس کے سوتیلے بیٹوں نے دوسری شادی پر دشمنی پر قتل کیا، مقتول نے دو ماہ قبل ملزمان کی والدہ سے دوسری شادی کی تھی۔تفصیلات کے مطابق لودھراں کے ایک گاؤں میں ماں کی دوسری شادی سے ناراض سوتیلے بیٹوں نے باپ کو قتل کر دیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق 55 سالہ خادم حسین کو اس کے سوتیلے بیٹوں نے دوسری شادی پر دشمنی پر قتل کیا۔ مقتول نے دو ماہ قبل ملزمان کی والدہ سے دوسری شادی کی تھی۔اس حوالے سے تبایا گیا کہ مقتول پر جلال اور ہاشم نے حملہ کیا، جب وہ اللہ دتہ کے ساتھ گھر کے باہر کھڑا تھا، خادم حسین کی گردن کے پچھلے حصے، بازو اور ٹانگ پر چاقو سے وار کیا گیا۔
حادم حسین اور اللہ دتہ نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

خادم حسین کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔مقتول کے بیٹے خالد محمود کا کہنا تھا کہ ملزمان نے خادم حسین کو اغوا اور قتل کرنے کی پہلے بھی کوشش کی تھی۔ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔پولیس نے خالد محمود کی شکایت پر ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کاشف اسلم نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔دوسری شادی کی دشمنی پر قتل کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ فروری 2017 میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر اس کے دو بیٹوں نے فیصل آباد میں گولی مار کر ہلاک کر دیاتھا۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

4 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

4 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

5 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

6 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

6 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

6 hours ago