ملک میں 75فیصد حکومت عمران خان کی ہے اور گالیاں ہمیں دیتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک میں 75فیصد حکومت عمران خان کی ہے اور یہ شخص گالیاں اور طعنے ہمیں دیتا ہے۔انہوں نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیلابی صورت حال بے قابو ہے ۔دعا ہے اس پر قابو پالیا جائے۔قدرت کی طرف سے جو آزمائش ہے وہ تو ہے ہی اس میں ہمارا اپنا بھی قصور ہے۔
لوگوں نے بھی گزرگاہوں پر تجاوزات کر رکھی تھی۔رشوت دے کر گھر اور ہوٹل تعمیر کیے گئے، کسی نے درست کہا کہ قدرت نے اپنی گزرگاہوں کو انسانوں سے واگزار کرالیا ہے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ خلیج سے امداد آنا شروع ہو گئی ہے، دیگر ممالک بھی امداد بھیج رہے ہیں۔خواجہ آصف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان روز اپنا بیانیہ بدلتے ہیں۔
ملک میں 75فیصد حکومت عمران خان کی ہے، ہمیں 24 میل حکومت کا طعنہ دیتا ہے، گالیاں دیتا ہے تو دیتا رہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تباہی آئی ہوئی ہے لیکن عمران خان کو جلسوں کی پڑی ہے۔دوسری جانب آذربائیجان نے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے آذربائیجان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے. صدر آذربائیجان نے کہا ہے کہ امداد کی رقم سیلاب متاثرین کی بحالی اور دیگر کاموں پر خرچ کی جائے گی دریں اثنا نیشنل ڈیزائسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 14 جون سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 982 ہو گئی ہے. وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی اپنے ٹوئٹرپیغام میں بتایا ہے کہ ترکی سے امدادی سامان لے کر دو جہاز کل کراچی پہنچیں گے کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل کل صبح ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور دیگر اشیاءشامل ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی لاہور کا عمران خان کی رہائی کیلئے پرامن تحریک کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور نے سابق وزیراعظم عمران خان کی…

1 min ago

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے، وزیر خارجہ

گیمبیا (قدرت روزنامہ)گیمبیا میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سربراہ اجلاس سے خطاب میں…

20 mins ago

اووربلنگ پر افسران کو 3سال کی سزاہو گی، نیپرا نے بل منظور کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)اوور بلنگ پر سزا کا بل منظور ہو گیا، نیشنل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری…

23 mins ago

خوشخبری، معروف کمپنی نے اپنی گاڑی کی قیمت میں بھاری کمی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’کیا‘ کے بعد فرانسیسی کار ساز کمپنی ’ پیوگیوٹ‘ نے بھی اپنی…

33 mins ago

سوزوکی کے بعد ایک اور کمپنی نے گاڑی سستی کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں جاری مہنگائی کے باعث گاڑیوں قیمتوں میں حالیہ کچھ عرصہ…

41 mins ago

سوزوکی ’آلٹو ‘ کی تازہ قیمت جانئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں گزشتہ چند روز میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھنے…

49 mins ago