ماہ صفر کا چاند نظر آگیا، یکم صفر 29 اگست بروز پیر ہوگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ماہ صفر کا چاند نظر آگیا، یکم صفر 29 اگست بروز پیر ہوگی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اسلامی سال کے دوسرے مہینے ماہِ صفر المظفر 1444 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اسلامی سال کے دوسرے مہینے ماہِ صفر المظفر 1444 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت صفر کا چاند دیکھنے کے لیے اسلام آباد میں اجلاس ہوا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالخلافہ میں ہوئے۔اجلاسوں میں تکنیکی معاونت کے لیے وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ملک بھر سے ملنے والی شہادت کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے ماہ صفر 1444 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم صفر 29 اگست بروز پیر ہوگی۔دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے ماہ صفر کے چاند کے حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

Recent Posts

انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو جعلی…

3 hours ago

موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فتح جنگ کے قریب حفاظتی باڑ کے اندر سے موٹروے پولیس اہلکار کی بکری…

4 hours ago

بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اترپردیش میں ہائی اسکول بورڈ کے 55 لاکھ طلبا میں ٹاپ…

4 hours ago

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار…

4 hours ago

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل…

4 hours ago

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے…

4 hours ago