جوہی بیراج کوکاری موری کے مقام پر کٹ لگا دیا گیا، شہر ڈوبنے کا خدشہ

جوہی(قدرت روزنامہ) جوہی بیراج کوکاری موری کے مقام پر کٹ لگا دیا گیا، شہر ڈوبنے کا خدشہ۔ضلع انتظامیہ کے مطابق بیراج میں کٹ کے بعد سیلابی پانی جوہی کی طرف بڑھ رہا ہے اور جوہی شہر کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع دادو میں جوہی بیراج کوکاری موری کے مقام پر کٹ لگا دیا گیا۔ضلع انتظامیہ کے مطابق بیراج میں کٹ کے بعد سیلابی پانی جوہی کی طرف بڑھ رہا ہے اور جوہی شہر کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مین نارا ویلی ڈرین میں تین مختلف مقامات پر شگاف ڈال دیے گئے اور تینوں شگافوں سے نکلنے والا سیلابی ریلا تیزی کے ساتھ جوہی کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ شگافوں کے باعث 65 سے زائد دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تینوں شگاف گاؤں چھپر جمالی، کلھوڑو اور خیر محمد لغاری پر لگائے گئے، سیم نالے کو چھپر جمالی کے مقام پر پڑنے والا شگاف 800 فٹ چوڑا ہوگیا اور گاؤں خیر محمد لغاری اور کلھوڑو کے مقام پر پڑنے والے شگاف بھی 200 فٹ چوڑے ہو گئے۔
ضلرری انتظامیہ نے بتایا کہ سیم نالوں کے شگافوں کا سیلابی ریلا بارش کے کھڑے پانی میں شامل ہونے سے دباؤ کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور جوہی شہر کے حفاظتی رنگ بند کی کمزور ہونے کے باعث شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق میہڑ اور خیرپورناتھن شاہ کی فصلیں بچانے کیلئے کٹ لگائے گئے ہیں اور متاثرہ دیہات سے آبادی کی نقل مکانی جاری ہے۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

43 mins ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

51 mins ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

59 mins ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

1 hour ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

1 hour ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

1 hour ago