وزیراعظم نے حکومتی اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس بلا لیا، اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس بلا لیا ۔ اتوار کو جاری بیان کے مطابق اجلاس شام چھ بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا ۔ اجلاس میں حکومت کے تمام اتحادی شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں وزراء اعلی کو بھی مدعو کیا گیا ہے ،تینوں مسلح افواج کی قیادت بھی ہنگامی اجلاس میں شریک ہو گی ۔
اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر غور ہو گا اورموجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے متوقع ہیں۔علاوہ ازیں آج وزیر اعظم شہباز شریف آج نوشہرہ کا بھی دورہ کریں گے۔عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا۔ سیلابی صورت حال کے باعث ایمل ولی کی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف آج نوشہرہ کا دورہ کریں گے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان سیلاب کے نقصانات اور متاثرین کے امداد سے متعلق گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور متاثرین سے ملیں گے، اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان،مشیر وزیر اعظم امیرمقام اور دیگر ذمہ داران ان کے ہمراہ ہوں گے۔دوسری جانب چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب زدگان کیلئے امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب بہت بڑے پیمانے پر آیا ہے، بہت تباہی ہوئی ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی میں بہت سال لگ جائیں گے۔
نجی ٹی وی نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے کہا ہے کہ چند دنوں سے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کررہا ہوں، کل بلوچستان کے علاقے اوتھل اور بیلا جب کہ آج میں خیر پور سندھ آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کوریلیف فراہم کرنے کیلئے وفاقی اورصوبائی حکومتیں کوشش کر رہی ہیں، پاک آرمی، نیوی، ایئرفورس اور فلاحی ادارے بھی بحالی کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ سیلاب بہت بڑے پیمانے پر آیا ہے، بہت تباہی ہوئی ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی میں بہت سال لگ جائیں گے، مخیر حضرات مشکل حالات میں سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں، وفاقی و صوبائی حکومتوں اور آرمڈ فورسز کے وسائل محدود ہیں۔

Recent Posts

جسٹس بابر ستار کی دہری شہریت کا معاملہ، سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کے امریکی گرین کارڈ…

10 mins ago

یواے ای میں ایک مرتبہ پھر طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے…

14 mins ago

رانا ثنا اللہ کووفاق میں کونسا اہم عہدہ دیا گیا؟

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو وزیراعظم کا مشیر برائے…

17 mins ago

راگھو چڈھا سے ملاقات کے 5منٹ بعد شادی کا فیصلہ کرلیا تھا، پرینیتی چوپڑا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ راگھو چڈھا سے…

19 mins ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی طوفانی بارشوں کی پیش گوئی…

24 mins ago

بلوچستان کو حقوق بندوق نہیں پارلیمان سے ملے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی

تربت(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بندوق کے زور پر…

31 mins ago