حافظ نعیم کا بلدیاتی الیکشن میں تاخیر پر چیف جسٹس کو خط، از خود نوٹس کا مطالبہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حافظ نعیم نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ کر بلدیاتی الیکشن میں تاخیر پر از خود نوٹس کا مطالبہ کردیا۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایسی کوئی صورتحال نہیں کہ انتخابات نہ کرائے جاسکیں، چیف جسٹس الیکشن نہ کرانے پر سوموٹو نوٹس لیں، ہمارامطالبہ ہے کہ فوری الیکشن کا اعلان کیا جائے، کراچی کے عوام کو ان کا حق ملنا چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مشکل وقت میں سیلاب متاثرہ لوگوں کی مدد کررہے ہیں، کراچی کے عوام نے بڑے پیمانے پر فنڈز دیئے ہیں، سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد پر کراچی کے لوگوں پر فخر ہے، کراچی سب کو سب کچھ دے رہاہے ، مگر اس شہر کو کوئی کچھ نہیں دے رہا، الخدمت کا اندرون سندھ متاثرہ علاقوں میں بھرپور ریلیف کا کام جاری ہے، لیکن سندھ حکومت کے اربوں روپے کے بجٹ کہاں ہیں؟۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی غیر قانونی و نمائشی ہیں، مرتضیٰ وہاب کو تو کراچی پر مسلط کیاگیا اور اصل حکومت وڈیروں جاگیرداروں کی ہے، کراچی اذیتوں کا شکارہے پھر بھی سیلاب متاثرین کی مدد کررہاہے، کراچی ٹپک رہا ہے ، اور کوئی اس کے مسائل حل نہیں کررہا۔

Recent Posts

پاکستان نے اوسلو فائرنگ کے ملزم کو ناروے کے حوالے کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ناروے کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان نے 2022 کے پرائیڈ…

7 mins ago

اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل اور سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی…

17 mins ago

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے مرکزی سیکرٹریٹ کو تالے لگ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی سرگرمیاں موقوف ہونے کے بعد پی ٹی…

25 mins ago

شاہ رخ خان کی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا؟ اداکار نے خود بتا دیا

کولکتہ(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے…

36 mins ago

کینیڈا میں مودی سرکار کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں گرفتاریاں شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں مودی سرکار کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس…

55 mins ago

برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو بدترین تاریخی شکست کا سامنا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران کنزرویٹو پارٹی کو بدترین تاریخی شکست…

1 hour ago