سندھ ہائیکورٹ؛ کم عمری کی شادی کا ایک اور واقعہ، لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت

کراچی(قدرت روزنامہ) مبینہ کم عمری کی شادی کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا، جس میں سندھ ہائی کورٹ نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ہائیکورٹ میں مبینہ کم عمری کی شادی کرنے والی لڑکی کی درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں لڑکی کے والد نے بتایا کہ میری بیٹی کی عمر 15 سال کے قریب ہے اور وہ عالمہ کا کورس کررہی تھی۔ میری بیٹی کو اغوا کیا گیا ہے۔
لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، جس پر عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ لڑکی اپنے شوہر اور سسرال والوں کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔ اسلامی قانون کے مطابق لڑکی اپنے شوہر کے ساتھ رہ سکتی ہے۔
عدالت نے کہا کہ کم عمری کی شادی سے متعلق لڑکی کے والد چائلڈ ریسٹرینٹ میرج ایکٹ 2013ء کے تحت متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔ لڑکی اگر اپنے والدین سے ملنا چاہے تو شوہر کوئی مداخلت نہیں کرے گا۔ عدالت نے احکامات کی نقول ڈسٹرکٹ جج خیر پور کو بھی ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے حکم دیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خیر پور اس بات کو یقینی بنائیں کہ درخواست گزار کی تعلیم جاری رہے۔ عدالت نے درخواست نمٹادی۔

Recent Posts

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)نو مئی کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔…

3 hours ago

روس میں بیٹیوں کی پرورش والد کے بغیر کیوں کی جاتی ہے؟

روس (قدرت روزنامہ)دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں والدین اور اولاد کے درمیان کچھ…

3 hours ago

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارِ اطمینان، شعیب شاہین کی تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان…

3 hours ago

انوار الحق، فیصل واوڈا کا سینیٹ میں حکومت یا اپوزیشن کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں…

3 hours ago

جنرل صاحب یقین دہانی کروائیں تحقیقات کرنے والے ججز کے رشتے داروں کو اغوا نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ…

3 hours ago

’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں، عظمیٰ! آپ نے رونا نہیں’، ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر…

4 hours ago