سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تقریبا 1200 ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے، عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عبدالقادر پٹیل نےکہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تقریبا 1200 ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تقریبا 1200 ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے، یہ کیمپس نیشنل ایمرجنسی آپریشن سیل، صوبائی ای او سیز اور آغاخان یونیورسٹی کے اشتراک سے لگائے جائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہیلتھ کیمپس میں ادویات، بچوں کی ویکسینیشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا جبکہ جلد کے امراض، آ نکھوں کے انفیکشن، اینٹی ڈائریا کی ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔
وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان پشاور، ٹانک، کے ہر ضلع میں بھی اسی طرح ہیلتھ کیمپس لگائے جائیں گے جبکہ بلوچستان کے6 اضلاع میں مجموعی طور پر تین سو کیمپ لگائے جایں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان کے اضلاع میں لسبیلا جعفر آباد،نصیر آباد، صحبت پور، جھل مگسی، بولان، موسی خیل اور ہرنائی شامل ہیں جبکہ کراچی میں مجموعی طور پر 95 ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے8 اضلاع کل 4سو ہیلتھ کیمپس لگائے جائیں گے جن میں ڈیرہ اسماعیل خان پشاور ٹانک نوشہرہ، چارسدہ، سوات، شانگلہ، دیر لوئر شامل ہیں جبکہ پنجاب کے2 اضلاع ڈی جی خان راجن پور ایک سوطبی کیمپس قائم کئے جائیں گے۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ اندرون سندھ کے 6 اضلاع میں 3 سو ہیلتھ کیمپس لگائے جائیں گے ، سندھ کے اضلاع میں قمبر شہداد کوٹ ، لاڑکانہ ، سکھر ، خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، بدین، شکارپور اور کشمور شامل ہیں۔

Recent Posts

گندم اسکینڈل کے حوالے سے سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا گندم اسکینڈل کے حوالے…

4 mins ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج خشک اور گرم رہے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج خشک جبکہ وسطی اور جنوبی…

10 mins ago

عشق مرشدکی آخری قسط کے پریمیئرپراداکارہ دُر ِفشاں سلیم نےمداحوں کو حیران کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور پاکستانی ڈرامے عشق مرشد کی آخری قسط کے پریمیئر میں محبت…

21 mins ago

‘2 لاکھ مریضوں کو گھر کی دہلیز پر دوائیں ملیں گی’، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبےمیں فری میڈیسن ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کا…

40 mins ago

وفاقی حکومت کا کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت…

58 mins ago

چمن میں پرامن مظاہرین پر حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا…

1 hour ago