رضوان نے کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کی 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔بابر اعظم کے بعد محمد رضوان نے بھی بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی سے ریکارڈ چھین لیا ہے اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کی 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
یہ کارنامہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2022 کے پلے فور مرحلے کے پاک بھارت میچ میں انجام دیا، انہوں نے بھارت کے خلاف اننگز میں 70 رنز بنانے کے بعد ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا ہے۔
محمد رضوان کے 48 اننگز میں 1854 رنز ہوگئے ہیں جبکہ ویرات کوہلی کے 48 اننگز میں 1852 رنز ہیں، اس فہرست میں پہلا نمبر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ہے جنہوں نے 48 اننگز میں 1916 رنز اسکور کررکھے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے تھا جس میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی ہے۔اسی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشیاکپ کے گروپ اسٹیج میچ میں شکست کو بدلا لے لیا ہے جب کہ اس میچ میں محمد رضوان نے 71 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔