رضوان کی بھارتی لڑکی کیساتھ دور کھڑے ہوکر سیلفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان نے بھارتی لڑکی کے ساتھ دور کھڑے ہو کر سیلفی بنوا لی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں بھارتی لڑکی نے محمد رضوان سے سیلفی لینے کی درخواست کی۔
محمد رضوان نے بھارتی لڑکی کی درخواست قبول تو کر لی مگر سیلفی ذرا دور ہو کر لی، جس پر لڑکی نے شکوہ کیا کہ اتنے فاصلے سے سیلفی نہیں ہوتی بلکہ ’دور فی‘ ہوتی ہے۔


ویڈیو میں بھارتی لڑکی نے کہا کہ محمد رضوان بہت زیادہ مذہبی ہیں، اس وجہ سے تھوڑا دور ہو کر سیلفی لی۔لڑکی کا مزید کہنا ہے کہ رضوان نے اکیلے سیلفی لینے سے منع کیا اور ساتھ کھڑے لوگوں کو بھی کہا کہ آپ بھی آ جائیں، میں لڑکی کے ساتھ اکیلے تصویر نہیں لیتا۔
ویڈیو میں ایک دوسری لڑکی کا کہنا ہے کہ میں نے رضوان کے ساتھ تصویر نہیں بنانی کیوں کہ وہ لڑکیوں سے دور رہتے ہیں۔ویڈیو میں رضوان کو لڑکوں کو قریب کرکے سیلفی لیتے بھی دیکھا گیا۔