پولیس نے سلمان خان اور ان کی بہن الویراخان کو مبینہ طور پر دھوکا دہی سے متعلق کیس میں طلب کرلیا

(قدرت روزنامہ)بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ کی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان ان کی بہن الویرا خان اور دیگر سات افراد کو سمن جاری کیے ہیں۔
چندی گڑھ پولیس نے سلمان خان اور ان کی بہن الویراخان کو مبینہ طور پر دھوکا دہی سے متعلق کیس میں طلب کیا ہے۔ اس کیس میں سلمان خان، الویرا خان اور سلمان خان کے فلاحی ادارے ’’بینگ ہیومن‘‘ کے دیگر سات افراد کا نام لیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارون گپتا نامی تاجر نے سلمان خان، ان کی بہن الویرا، بینگ ہیومن کے سی ای او سمیت دیگر عہدیداروں کے خلاف دھوکا دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت درج کروائی ہے۔

تاجر نے دعویٰ کیا ہے کہ بینگ ہیومن کے دو ملازموں نے ان سے چندی گڑھ میں “بینگ ہیومن جیولری” فرنچائز کھولنے کے لیے کہا، میں نے ان کی بات سے اتفاق کیا۔

تاجر نے کہا بینگ ہیومن کے ملازمین نے بتایا کہ شوروم کھولنے میں سرمایہ کاری کی لاگت 2 کروڑ روپے آئے گی اور انہوں نے یہ کہہ کر بھی مجھ پر دباؤ ڈالا کہ شوروم کے افتتاح کے لیے سلمان خان آئیں گے۔

تاجرارون گپتا نے الزام لگایا ہے کہ شوروم کھولنے کے بعد انہیں کوئی اسٹاک نہیں ملا۔ بعد ازاں بینگ ہیومن کے ملازمین نے ان کی سلمان خان کے ساتھ ایک میٹنگ کا بھی اہتمام کیا تھا جب کہ اداکار سلمان خان نے اس معاملے کو سنبھالنے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم شوروم کھلنے کے ڈیڑھ سال گزرنے کے بعد بھی انہیں کچھ نہیں ملا۔

چندی گڑھ پولیس کے ایس پی کیتن بنسل نے اس کیس کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان سمیت دیگر افراد کو جواب دینے کے لیے 13 جولائی تک کا وقت دیا گیا ہے۔ اگر اس معاملے میں کوئی مجرمانہ سرگرمی پائی جاتی ہے یا کوئی مجرم ہوا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Recent Posts

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

11 mins ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

1 hour ago

نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر…

2 hours ago

’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے لیے کپل شرما اور سنیل گروور کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)6سال قبل آسٹریلیا میں کامیاب شوز کرنے کے بعد واپس بھارت آتے ہوئے کامیڈین…

2 hours ago

8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ التوا کا شکار، فنڈز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کےلئے فنڈز…

2 hours ago

گندم خریداری: حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاوس پنجاب کے گھیراو کا اعلان، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کئے جانے کے خلاف تحریک…

2 hours ago