شوہر کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹھی کی پہلی بار عوامی تقریب میں شرکت، خطاب کے دوران کیا باتیں کیں؟ جانئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) معروف بھارتی بزنس مین راج کندرا کی فحش فلموں کے کیس میں گرفتاری کے بعد ان کی اہلیہ بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے ایک تقریب سے خطاب کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا نے حال ہی میں وی فور انڈیا کووڈ فنڈرائزر نامی تقریب میں شرکت کی جو راج کندرا کی گرفتاری کے بعد شلپا کی کسی تقریب میں پہلی شرکت تھی۔
تقریب سے خطاب کے دوران شلپا نے پہلے سانس لینے کی مشقیں کیں اور بعد ازاں منفی خیالات پر قابو پانے سے متعلق گفتگو کی۔منفی خیالات پر قابو پانے کے لیے اداکارہ نے اپنی سانسوں کو کنٹرول کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اداکارہ نے تقریب کے شرکا کو مشکل وقت کے دوران یوگا کی اہمیت سے متعلق بھی بتایا اور ساتھ ہی وبا سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک پہننے، سماجی دوری اختیار کرنے اور ویکسین لگوانے پر بھی زور دیا۔خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا ایک ماہ سے پولیس کی حراست میں ہیں اور عدالت نے اہم ملزم ہونے پر چند روز قبل ان کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی تھی۔
ایک بھارتی ماڈل نے راج کندرا کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ویب سیریز اور فلموں میں موقع فراہم کرنے کی لالچ دی گئی تھی جس کے بعد ان سے زبردستی بولڈ سین شوٹ کروائےگئے تھے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

2 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

2 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

2 hours ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

2 hours ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

2 hours ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

3 hours ago