بابراعظم نے ٹی20 میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

دبئی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں 1 ہزار 50 دن سے زائد عرصے تک ٹاپ پوزیشن اپنے پاس رکھنے کا نیا ریکارڈ بناڈالا۔آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک درجہ تبزلی ہوئی ہے جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان پہلی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں۔
بابراعظم ٹی20 رینکنگ میں 1 ہزار 82 دنوں تک نمبر ایک پوزیشن پر فائز رہے تھے جبکہ وہ اپنے کیرئیر میں لگاتار 1 ہزار 155 روز ٹی20 کے ٹاپ بیٹر رہے۔
ایشیاکپ میں محمد رضوان نے مسلسل تین ففٹیز اسکور کیں اور بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا، انہوں نے ایونٹ میں اب تک 192 رنز اسکور کر رکھے ہیں، جس میں تین میچوں میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔واضح رہے کہ محمد رضوان کے پوائنٹس کی تعداد 815 ہوگئی ہے جبکہ بابراعظم 794 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

Recent Posts

ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے…

7 mins ago

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے وکیل کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری…

13 mins ago

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

28 mins ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

38 mins ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

49 mins ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

1 hour ago