سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1050 روپے کی کمی

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1050 روپے کی کمی ہوئی ہے . سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 50 ہزار 100 روپے کا ہوگیا .


اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 901 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 28 ہزار 686 روپے ہے . ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کم ہو کر 1702 ڈالر فی اونس ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں