اروشی کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ نسیم شاہ پر فدا

ممبئی (قدرت روزنامہ)ایشیا کپ میں اپنی بولنگ اور بیٹنگ دونوں سے ہی پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے والے نسیم شاہ کے بھارت میں بھی چرچے ہونے لگے۔
پہلے اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کی ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنائی بعد ازاں نسیم شاہ کی تعریف میں ہی ایک اور بھارتی اداکارہ نے بھی ٹوئٹس کر ڈالے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں سپر ہیرو نسیم شاہ نے دو چھکوں کی مدد سے ناممکن کو ممکن بنادیا ۔ آخری اوور میں جیت کے لئے گیارہ رنز درکار تھے ۔ نسیم شاہ نے فضل الحق کو دو گیندوں پر تابڑ توڑ دو چھکے مارکر پاکستان کو اعصاب شکن ڈرامے کے بعد ایک وکٹ کی سنسنی خیز فتح دلوادی۔
ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے افغانستان کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
نسیم شاہ جب بیٹنگ کیلئے آئے تو پاکستان کی ہار یقینی دکھائی دے رہی تھی لیکن نسیم شاہ نے4گیندوں پر14ناٹ آئوٹ رنز بناکر پاکستان کو حیران کن فتح دلوادی، نسیم شاہ نے شارجہ میں جاوید میاں داد کے تاریخی چھکوں کی یاد تازہ کردی۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

1 hour ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

1 hour ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

1 hour ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

1 hour ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

2 hours ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

2 hours ago