فوج اور عدلیہ پر ایسے تنقید کرتا ہوں جیسے باپ بیٹے پر کرتا ہے: عمران خان

چشتیاں (قدرت روزنامہ)سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ فوج اور عدلیہ پر ایسے تنقید کرتا ہوں جیسے باپ بیٹے پر کرتا ہے۔گزشتہ روز کے چشتیاں کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے فوج اور عدلیہ سے متعلق عجیب و غریب بات کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ فوج اور عدلیہ پر تعمیری تنقید کرتا ہوں، ان پر ایسے تنقید کرتا ہوں جیسے باپ بیٹے پر کرتا ہے، تاکہ وہ بہتر انسان بنے۔جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان آرمی چیف کی تقرری کے ایشو پر اظہارِ خیال کرنے سے باز نہیں آئے۔
سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ نواز شریف باہر بیٹھ کر ملک کے فیصلے کر رہا ہے کہ نیا آرمی چیف کون بنے گا اور کس کو جیل میں بند کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح پاکستانی فوج اور مجھے لڑایا جائے۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن والے چاہے جتنی بھی کوشش کریں پاکستانی فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے۔

Recent Posts

پاکستان بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں کیلئے 500 ارب روپے مختص کیے جائیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ…

1 min ago

پی بی 39 کوئٹہ 2 کے نامزد امیدواران سے انتخابی اخراجات کی تفصیل طلب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ریٹرنگ آفیسر حلقہ پی بی-39 کوئٹہ 2کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس…

7 mins ago

بلوچستان میں 10 مئی سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 10 مئی سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے…

9 mins ago

عبیداللہ گورگیج نے پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبیداللہ گورگیج نے پارلیمانی سیکرٹری کا…

18 mins ago

بلوچستان میں قیام امن کیلئے مذاکرات سے انکار ممکن نہیں، صدر مملکت آصف زرداری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدر مملکت پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن…

21 mins ago

ایرانی تیل اسمگلنگ سے متعلق لسٹ میں اسد اللہ بلوچ کا نام شامل کرنا الزام تراشی ہے، بی این پی عوامی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے مرکزی ترجمان نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ…

25 mins ago