فوج اور عدلیہ پر ایسے تنقید کرتا ہوں جیسے باپ بیٹے پر کرتا ہے: عمران خان

چشتیاں (قدرت روزنامہ)سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ فوج اور عدلیہ پر ایسے تنقید کرتا ہوں جیسے باپ بیٹے پر کرتا ہے . گزشتہ روز کے چشتیاں کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے فوج اور عدلیہ سے متعلق عجیب و غریب بات کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے .


ان کا کہنا ہے کہ فوج اور عدلیہ پر تعمیری تنقید کرتا ہوں، ان پر ایسے تنقید کرتا ہوں جیسے باپ بیٹے پر کرتا ہے، تاکہ وہ بہتر انسان بنے . جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان آرمی چیف کی تقرری کے ایشو پر اظہارِ خیال کرنے سے باز نہیں آئے .
سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ نواز شریف باہر بیٹھ کر ملک کے فیصلے کر رہا ہے کہ نیا آرمی چیف کون بنے گا اور کس کو جیل میں بند کرنا ہے .
انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح پاکستانی فوج اور مجھے لڑایا جائے . عمران خان نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن والے چاہے جتنی بھی کوشش کریں پاکستانی فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے .

. .

متعلقہ خبریں