عمران خان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سینئر قیادت کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس دوران میڈیا کے حوالے سے نئی حکمت عملی کی جائے گی۔
اس دوران عمران خان سینئیر قیادت کو میڈیا کی نئی گائیڈ لائینز ہر آگاہ کریں گے جبکہ تنظیمی امور پر بھی بات چیت ہوگی۔
خیال رہے کہ میڈیا پر عمران خان کی تقاریر اور جلسوں کے باہیکاٹ معاملے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی تقاریر اور عوامی رابطہ مہم ہر صورت تک عوام تک پہنچنی چاہیے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی دیکھ کر لگ رہا ہے کہ جیسے کلبھوشں یادیو آرہا ہے، پتہ نہیں ان لوگوں کو کس چیز کا خوف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں جا کر زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا ۔