پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی وزارت دفاع کے ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،ڈاکٹر سمیر عبدالعزیز الطبییب نے ملاقات کی ہے .


آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ دفاع و سلامتی تعاون اور علاقائی امن و استحکام زیر بحث آئے . آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان مملکت کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور اسلامی دنیا میں اپنے منفرد مقام کا اعتراف کرتا ہے .
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کرنے والے معززین نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو تسلیم کیا اور دفاع اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا .
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان میں جاری سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر بھی اپنے غم کا اظہار کیا . آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا .

. .

متعلقہ خبریں