پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی وزارت دفاع کے ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،ڈاکٹر سمیر عبدالعزیز الطبییب نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ دفاع و سلامتی تعاون اور علاقائی امن و استحکام زیر بحث آئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان مملکت کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور اسلامی دنیا میں اپنے منفرد مقام کا اعتراف کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کرنے والے معززین نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو تسلیم کیا اور دفاع اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان میں جاری سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر بھی اپنے غم کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Recent Posts

ریپ کیسز سے متعلق قانون میں ترمیم کیلیے سب کمیٹی بنانے کا فیصلہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں نیشنل فارنزک ایجنسی 2024 بل بھی منظور کرلیا گیا اسلام…

11 mins ago

ونٹر پیکج کے تحت 3 ماہ کیلیے بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان

پیکج کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط ہوگی، ذرائع اسلام آباد…

27 mins ago

عدالتی اصلاحات کے تحت کمزور طبقے کے مقدمات کو ترجیح دی جائے، سپریم کورٹ اعلامیہ

عدالتی اصلاحات کو حتمی شکل دینے سے پہلے عوام سے بھی بحث کرائی جائے گی،…

43 mins ago

وزیر دفاع نے عمران خان کی امریکا حوالگی کا امکان مسترد کردیا

نہیں لگتا ٹرمپ عمران خان کی رہائی کا کہیں گے، خواجہ آصف اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر…

58 mins ago

سردیوں میں وزن کم کرنے کیلئے بہترین غذائیں

لاہور(قدرت روزنامہ)سردیوں میں وزن بڑھنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے،جس کی وجہ موسمی عوامل ہیں۔ٹھنڈے…

1 hour ago

کون سے جوس صحت کیلئے فائدہ مند اور مضر ہوتے ہیں؟

لاہور(قدرت روزنامہ)جوسز وٹامنز، معدنیات، اور اینٹی آکسیڈنٹس حاصل کرنے کا ایک آسان ذریعہ ہیں،خاص طور…

2 hours ago