افغان بولر اورآصف علی کے الجھنے کے معاملے پر آئی سی سی کا فیصلہ سامنے آگیا

دبئی(قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ایشیاء کپ کے دوران پاکستان اور افغانستان کے میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کا نوٹس لیتے ہوئے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
آئی سی سی نے پاکستانی کھلاڑی آصف علی اور افغانستان کے فرید احمد کے درمیان ہونےوالے سخت جملوں کے تبادلے اور نوک جھونک کا نوٹس لیتے ہوئے میچ فیس کا 25فیصد بطور جرمانہ عائد کر دیا ہے، 19ویں اوور کی پانچویں بال پر آؤٹ ہونے کے بعد آصف اور فرید ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے تھے۔

آئی سی سی کے مطابق فرید احمد نے آصف علی کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر شائستہ زبان استعمال کی اور نازیبا اشارے کیے، رد عمل کے طور پر آصف علی نے بیٹ اٹھایا اور اس دوران باڈی کنٹیکٹ ہوا۔میچ ریفری نے دونوں کھلاڑیوں کو میچ کے بعد طلب کیا اور سماعت کی۔

Recent Posts

وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون…

8 mins ago

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی…

20 mins ago

آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں…

26 mins ago

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس…

2 hours ago

شارٹ فال میں اضافہ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار میگاواٹ تک پہنچ…

2 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری زیادہ رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دن کا درجہ…

2 hours ago