سیلاب سے سندھ کے 40 فیصد اسکول تباہ

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمۂ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ سیلاب نے صوبے کے 40 فیصد اسکولوں میں تباہی مچائی ہے . محکمۂ تعلیم کے مطابق سیلاب سے سندھ کے 5 ہزار 619 اسکول مکمل تباہ ہوچکے، جبکہ 12 ہزار اسکولوں کو شدید نقصان پہنچا ہے .

اس کے علاوہ ڈھائی ہزار سے زائد اسکولوں میں قائم کیمپ میں 65 ہزار سے زائد خاندان آباد ہیں . محکمۂ تعلیم نے بتایا کہ سندھ کے سرکاری اسکولوں کی انرولمنٹ 50 فیصد کم ہونے کا خدشہ ہے .
وزیرِ تعلیم نے فوری طور پر خیمہ اسکول کا منصوبہ پیش کیا ہے، تمام متاثرہ علاقوں میں تیزی سے خیمہ اسکول قائم کیے جا رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں