جرمن سفیر پشاور کے چرسی تکے کے دیوانے،تعریفوں کے پل باندھ دیئے ، حیران کن بات کہہ دی
پشاور (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک پشاور کے چرسی تکے کے مزیدار ذائقے کے دیوانے ہوگئے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جرمن سفیر نے پشاور کے ڈھابے پر بیٹھے چرسی تکے سے لطف اندوز ہوتے تصویریں شیئر کیں۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پشاور کی بہت سی مشہور چیزوں میں سے ایک اس شہر کے مزیدار کھانے ہیں۔جرمن سفیر نے کہا کہ میں نے اپنے حالیہ دورے پر وہاں کا معروف چرسی تکہ آزمایا، جو کہ نہایت لذیذ تھا۔انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ بات کافی حیران کن ہے کہ بالکل بنیادی مصالحہ جات میں بنی ہوئی چیز اس قدر مزیدار اور ذائقے سے بھرپور بھی ہوسکتی ہے۔