شکور شاد نے استعفے سے انکار کر دیا ہے، علی زیدی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی زیدی کا کہنا ہے کہ آج شکور شاد نے استعفے سے انکار کر دیا ہے، آج سوال پوچھنے پر توہین لگ جاتی ہے . کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ لیاری این اے 246 سے پی ٹی آئی کے شکور شاد منتخب ہوئے تھے، سب ایم این ایز نے استعفیٰ لکھا تھا، کاغذات کی اسکروٹنی میں بھی وہ خود گئے تھے .


انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کس قانون کے تحت مراحل کو ریویو کیا، پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے، الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن ملتوی کرنے کی وجہ سیلاب ہے، ملتان اور چشتیاں میں کب سیلاب آیا .
علی زیدی کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ سندھ حکومت کی 15 سال کی کارکردگی بھی دیکھیں گے . ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لکھ کر دیا تھا کہ نواز شریف واپس آئیں گے .
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے لیاری سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد کے استعفے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے . پی ٹی آئی کے ایم این اے شکور شاد کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، عدالت نے انہیں اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے کا حکم بھی دیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں