ڈالر کی قلت، سندھ میں فصلوں کی تباہی اور مہنگائی کا طوفان قوم کا امتحان ہے، شیخ رشید


ملک میں ڈالر نہیں آ رہے بلکہ سامراجی پالیسیاں آرہی ہیں اور ڈالر کے ذخائر اب بھی منفی ہیں، ریاست اور عوام کی طاقت آمنے سامنے ہے جبکہ عدالتی اور قانونی جنگ میں عدلیہ پر بڑی ذمہ داری آ گئی ہے، قومی برداشت جواب دے گئی ہے، سابق وزیر داخلہ کا ٹویٹ
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں ڈالر نہیں آ رہے بلکہ سامراجی پالیسیاں آ رہی ہیں، ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ ڈالر کی قلت، سندھ میں فصلوں کی تباہی اور مہنگائی کا طوفان قوم کا امتحان ہے۔ ملک میں ڈالر نہیں آ رہے بلکہ سامراجی پالیسیاں آرہی ہیں اور ڈالر کے ذخائر اب بھی منفی ہیں،انہوں نے کہا کہ ریاست اور عوام کی طاقت آمنے سامنے ہے جبکہ عدالتی اور قانونی جنگ میں عدلیہ پر بڑی ذمہ داری آ گئی ہے۔

قومی برداشت جواب دے گئی ہے،شیخ رشید احمد نے کہا کہ شکور شاد کے استعفی کی معطلی سے سارے استعفے ہی معطل ہو گئے ہیں۔ (پی ڈی ایم)اپنے بیٹوں میں بانٹ رہی ہے اور غریبوں کو ڈانٹ رہی ہے،یہ ابھی تک صوبوں میں گورنر نہیں لگا سکے،انہوں نے کہا کہ یہ غربت مٹا نہیں بلکہ غریب مکا پالیسی لائے ہیں اور یہ انقلابی نہیں بلکہ سیلابی ہیں۔ خارجہ پالیسی میں دوحہ میٹنگ کے بعد بڑا یو ٹرن آ گیا ہے اور ملک میں امداد نہیں بلکہ حکم نامے آرہے ہیں۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

33 mins ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

41 mins ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

50 mins ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

53 mins ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

1 hour ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

1 hour ago