سیلاب قدرتی آفت جس نے بلوچستان میں تباہی مچائی ہوئی ہے ،لوگ بے گھر، تعلیمی ادارے اور انفرااسٹرکچر تباہ ہوگیاہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ (آن لائین نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ سیلاب قدرتی آفت جس نے بلوچستان میں تباہی مچائی ہوئی ہے ،لوگ بے گھر، تعلیمی ادارے اورانفرااسٹرکچر تباہ ہوگیاہے ،صوبائی حکومت مرکز کے تعاون سے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں بین الاقوامی دنیا اور مالیاتی ادارے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آگے آئیں . ان خیالات کااظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس ،وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ اوستہ محمد کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا .

ہفتے کووزیراعظم شہبازشریف اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ضلع جعفرآباد پہنچے جہاں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ اوستہ محمد میں قائم امدادی کیمپ کادورہ کیا ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو،قائم مقام گورنر میر جان محمد جمالی ،وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری ،احسن اقبال ،اسد محمود، مریم اورنگزیب ،شازیہ عطاء مری ،نوابزادہ میر خالد مگسی،صوبائی وزیر محمدخان لہڑی ودیگر بھی موجود تھے . اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس ،وزیراعظم شہبازشریف کوبریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان عبدلقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی نے بتایا کہ ریسکیو، ریلیف اوربحالی کی کوششوں کیلئے صوبائی حکومت اپنے تمام محدودوسائل بروئے کارلارہی ہے . انہوں نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امدادکیلئے بین الاقوامی برادری سے امدادکی اپیل کی .

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے گنداخہ ،قبولہ کیٹل فارم ،باغ ہیڈ، اوستہ محمدکھیرتھر خان پورسمیت دیگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کاجائزہ لیا . بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ بلوچستان میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے لوگ کے گھر ،سڑکیں تباہ ہوئی ہے ،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک آفت تھی حکومت بلوچستان وفاقی حکومت کے تعاون سے صوبے میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں ،اقوام متحدہ ،بین الاقوامی وعالمی مالیاتی اداروں سے اپیل ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے آگے آئیں .

. .

متعلقہ خبریں