باپ پارٹی میں اختلافات ‘قدوس بزنجو اپنی حکومت بچانے کیلئے سرگرداں‘جمعیت کو حکومت میں شامل کرنیکی کوشش

کوئٹہ ( آن لائن)حکومت بلوچستان میں دراڑیں وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے جمعیت علما اسلام کو حکومت میں شمولیت کیلئے کوششیں شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان میں ایک بارپھر اختلافات سامنے آگئے ہیں

پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی جانب سے عدم اعتماد کے بعد بی اے پی کے صوبائی وزرا اوراہم رہنمائوں کی جانب سے ناراضگی کے بعد وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے اپنی کرسی بچانے کیلئے جمعیت علما اسلام کو حکومت میں شامل کرنے کیلئے کوششیں شروع کردی ۔