عالمی منڈی میں پاکستانی بانڈ کی قدر میں کمی، اسد عمر نے تفصیلات شیئر کردیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معیشت کے خوفناک سکڑاؤ کے بعد عالمی منڈی میں پاکستانی بانڈ کی قدر میں کمی کے حوالے سے مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے تفصیلات سماجی میڈیا پر ڈال دیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان اسد عمر نے بتایا کہ عالمی منڈی میں پاکستانی بانڈ تیزی سے اپنی قدر کھو رہا ہے۔

‘پاکستان کو دیوالیہ پن کا بڑا خطرہ ہے’
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے قسط کی منظوری اور اجراء کے باوجود یہ گراؤٹ خوفناک ہے، منڈیوں کا اعتقاد ہے کہ آئی ایم ایف کی منظوری کے باوجود پاکستان کو دیوالیہ پن کا بڑا خطرہ ہے۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین اور آزاد صحافیوں کو کچلنے میں لگی ہوئی ہے۔
پہلا کاروباری دن، ڈالر مزید مہنگا
امریکی ڈالر کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے میں گزشتہ چند روز سے مسلسل اضافے کی جانب گامزن ہے۔
آج ہفتے کے پہلے کاروباری دن کے آغاز میں بھی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 82 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 229 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج کا مثبت آغاز
دوسر ی جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 74 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42022 ہو گیا۔
37 سال بعد برطانوی پاؤنڈ ڈالر کے مقابلے میں کم ترین سطح پر
برطانیہ کی کرنسی پاؤنڈ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1985 کے بعد کم ترین سطح پر آگئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سرمایہ کاروں نے خراب معاشی صورتحال کے باعث برطانوی اثاثے فروخت کرنا شروع کر دیے ہیں۔
بڑھتی مہنگائی، ممکنہ بےروزگاری اور نئی حکومت کے تحت ٹیکس کٹوتیوں سے ہونے والی مہنگائی کے دباؤ کی وجہ سے پاؤنڈ کی قدر میں کمی ہوئی۔رواں برس میں پاؤنڈ ڈالر کے مقابلے میں اپنی 15 فیصد قدر کھو چکا ہے۔
بینک آف انگلینڈ بھی پاؤنڈ کی قدر میں کمی سے پریشان ہے کیونکہ اس سے درآمدی اخراجات میں اضافہ ہوگا اور مزید مہنگائی ہوگی۔آج ایک پاؤنڈ کی قیمت 1.1407 ڈالر کے مساوی ہوئی، قبل ازیں مارچ 1985 میں ایک پاؤنڈ 1.0545 ڈالر کے مساوی ہوگیا تھا جو اب تک کی سب سے کم ترین سطح تھی۔

Recent Posts

لاہور کے اسپتال میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)تھانہ شاہدره 25 نمبر اسٹاپ پر نجی اسپتال میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش…

2 mins ago

پاکستان میں سوشل میڈیا کے حوالے سے بڑی خبر، نئے قانون کی تیاری شروع ، وزارت آئی ٹی کو ٹارگٹ مل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں سوشل میڈیا کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی…

4 mins ago

پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کا باقاعدہ اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کوچز کے…

9 mins ago

بھارتی اداکارہ کرشنا مکھری جی نے ٹیلی ویژن سیریل کے پروڈیوسر پر ہراسانی کا الزام لگا دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت کی ٹیلی ویژن اداکارہ کرشنا مکھری جی نے سیریل شبھ…

16 mins ago

دوران شوٹنگ شاہد کپور کو تھپڑ مارنے کا دل کررہا تھا، کیارا کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کبیر…

20 mins ago

’عراقی باربی ڈول‘ سے جھگڑا کے بعد ٹک ٹاک اسٹار گھر کے باہر قتل

بغداد(قدرت روزنامہ)عراق کی معروف ٹک ٹاک اسٹار اوم فہد کو موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں…

27 mins ago