کراچی میں بارش کے بعد کے الیکٹرک کے 400 فیڈرز ٹرپ کرگئے

کراچی (قدرت روزنامہ)شہر قائد میں بارش کے بعد کے الیکٹرک کے 400 فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی . تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد کے الیکٹرک کے 400 فیڈر ٹرپ گرگئے جس سے شہر کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے .


کراچی کے جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے ان میں نارھ کراچی، سرجانی، ملیر، قائدآباد، شاہ فیصل کالونی، بلدیہ ٹاؤن، کیماڑی، جوڑیا بازار، کھارادر، جیکب لائنز، نصرت بھٹو کالونی، قصبہ کالونی، ماریپور، منگحو پیر، ملیر کھوکھرا پار، سعود آباد اور گڈاپ شامل ہیں .
بارش سے نارتھ کراچی، کورنگی، اورنگی ٹاؤن، تیسر ٹاون، سرجانی ٹاون، صدر، کلفٹن، گلستان جوہر، رضویہ سوسائٹی گلشن معمار، گڈاپ کاٹحور، احسن آباد ، کوئٹہ ٹاون،اولڈ سٹی ایریا میں بجلی کی فراہمی معطل ہے . دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعٹ بجلی بند کی گئی ہے ، شہر بھر میں مختلف درجے کی بارش کا سلسلہ جاری ہے اس لیے کے الیکٹرک نے 200 فیڈرز حفاظت کے پیش نظر بند ہیں-
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں سے اکثریت میں پانی کھڑا ہونے یا کنڈوں کی بہتات کے خدشے سے حفاظتی اقدام لینا ناگزیر ہے ، ادارے سے فوری رابطہ سوشل میڈیا چینلز، ایس ایم ایس 8119، اور کے ای لائیو ایپ کے ذریعے ہوسکتا ہے .
کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟
ادھر کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیے . محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش اولڈ ایئرپورٹ میں 25.2 ملی میٹر ہوئی ، یونیورسٹی روڈ میں 18.5 ملی میٹر، قائد آباد میں 11.5 ملی میٹر، سعدی ٹاون میں 10 ملی میٹر، پی اے ایف بیس فیصل میں 8.5 ملی میٹر، پی اے ایف مسرور 7 ملی میٹر، کیماڑی میں 6.5 ملی میٹر، جناح ٹرمینل میں 6 ملی میٹر اور ناظم آباد میں 2.4 ملی میٹر بارش ہوئی .

. .

متعلقہ خبریں