ڈنمارک کے اسکولوں میں اسکارف پر پابندی کی تجویز پر احتجاج

کوپن ہیگن(قدرت روزنامہ) ڈنمارک کی حکمران سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے قائم کردہ ایک ادارے نے حکومت کو ڈینش ایلیمنٹری اسکولوں میں اسکارف پر پابندی کی تجویز پیش کی ہے۔غیر ملکی رساں ادارے کے مطابق اسکارف پر پابندی کی تجویز کے بعد ملک میں ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے جبکہ بعض شہروں میں احتجاج بھی شروع ہوگیا ہے۔
دیگر سفارشات میں ڈینش زبان کے کورسز فراہم کرنے، نسلی اقلیتی خاندانوں میں بچوں کی پرورش کے جدید طریقوں کو فروغ دینے اور ایلیمنٹری اسکولوں میں جنسی تعلیم کو مضبوط بنانے کی تجویز ہے۔
کمیشن کی رپوٹ کا دعویٰ ہے کہ اسکولوں میں اسکارف کا استعمال بچوں کو دو گروہوں میں تقسیم کر سکتا ہے۔
آرہس یونیورسٹی میں ڈینش سکول آف ایجوکیشن میں ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر ارم خواجہ نے بھی اس تجویز کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی سے لڑکیوں کو درپیش مسائل حل نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ اسکارف پر پابندی کی تجویز پر عمل درآمد ہونے کی صورت میں طالبات اسکارف اتارنے پر مجبور ہو جائیں گی۔

Recent Posts

حنا آفریدی نے اپنی شادی، مستقبل کے شریک حیات اور طلاق کے بارے میں بتادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حال ہی میں میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ حنا آفریدی…

4 mins ago

توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس: علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے توڑ پھوڑ اور احتجاج کے کیس…

18 mins ago

وزیرداخلہ کا منشیات گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے…

22 mins ago

پنجاب پولیس کی خاتون افسر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب پولیس میں خدمات انجام دینے والی خاتون پولیس افسر کو عالمی ایوارڈ کے…

28 mins ago

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری…

36 mins ago

لاہور ائرپورٹ؛ تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے تھائی لینڈ سے غیر قانونی طور پر درآمد کیے…

47 mins ago