اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے محکمہ شماریات کو ڈیجیٹل مردم شماری رواں سال دسمبر اور آئندہ سال جنوری میں کرنے کی ہدایت کر دی .
ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کرانے کیلئے ڈیڈلائن پر عمل نہیں ہوسکا .
جس کے بعد حکومت نے محکمہ شماریات اور نادرا کو ٹائم لائن پر نظرثانی کی ہدایت کر دی ہے .
جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق محکمہ شماریات سے کہا گیا تھا کہ وہ الیکشن کمیشن کو ساتھ ملا لے کیونکہ الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی حد بندی کا کام کرلے گا .
حکومت نے محکمہ شماریات سے کہا ہے کہ لوگوں کی اصل رہائش کی بنیاد پر مردم شماری کے معاملے پر سندھ کو اعتماد میں لے .
محکمہ شماریات کے مطابق مردم شماری کا کام جنوری 2023ء تک ہو جائے تو حد بندیوں کا کام ہو سکتا ہے کیونکہ حلقوں کی حتمی تعداد اس وقت سامنے آئے گی جب مردم شماری کے صوبائی نتائج سامنے آ جائیں .
. .