لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ خاندان کے کچھ لوگ سیاسی طور پر ساتھ نہیں چلنا چاہتے،پنجاب کا جنرل سیکرٹری پارٹی صدر کو کیسے ہٹا سکتا ہے؟کافی عرصے سے پنجاب کے مسائل کا علم ہے . انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب کا جنرل سیکرٹری پارٹی صدر کو کیسے ہٹا سکتا ہے؟کامل علی آغا کے الفاظ غیرمناسب تھے، کامل علی آغا کے الفاظ پر انہیں نوٹس بھجوا چکے ہیں .
انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے پنجاب کے مسائل کا علم ہے، خاندان کے کچھ لوگ سیاسی طور پر ساتھ نہیں چلنا چاہتے ہیں . اس سے قبل بتایا گیا کہ مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری شافع حسین نے پنجاب کی سیاست میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے .
سماء نیوز کے مطابق شافع حسین آئندہ عام انتخابات میں پنجاب سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑیں گے .
چودھری شافع حسین کے حلقت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا . چودھری شافع حسین کے چھوٹے بھائی چودھری سالک اس وقت وفاقی وزیر ہیں . اس سے قبل چودھری شافع والد اور بھائی کی انتخابی مہم میں فعال رہ چکے ہیں . دوسری جانب دوسری جانب مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی نے وزیر اعلٰی پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا . چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا .
مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ چودھری پرویزالہٰی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، جبکہ وزیراعلٰی پنجاب پرویزالٰہی ہمارے لیڈر ہیں . وزیر اعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا مسلم لیگ ق متحد ہے اور متحد رہے گی . پنجاب کے عوام کی خدمت کے سفر کو مل کر مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے،افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں .
ادھر پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے گلے شکوے شروع کر دئیے ہیں . وزیر اعلٰی پنجاب چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ پنجاب کو نظر انداز کرکے دیگر صوبوں کو گندم کی فراہمی پروفاقی حکومت کواحتجاجی مراسلہ بھیجا جائے گا . صوبے میں 10 لاکھ ٹن گندم کی قلت کا سامنا ہے،وفاقی حکومت نے پنجاب کی درخواست کے باوجود گندم فراہم نہیں کی . وزیر اعلٰی پنجاب نے وفاق کے روئیے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بارشوں اور سیلاب سے کئی لاکھ ٹن گندم ضائع ہوئی . وفاقی حکومت گندم فراہم نہ کرنے کے حوالے سے پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے .