ملکی معیشت کی کمر ٹوٹ گئی جبکہ وفاقی کابینہ میں مزید 8 غیراہم ارکان بھرتی کرلیے گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی کمر ٹوٹ گئی جبکہ شہبازشریف نے کابینہ میں 8 غیراہم مزید ارکان بھرتی کرلیے، مڈل کلاس ماہانہ اخراجات پر آنسو بہا رہی ہے . انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کابینہ میں آٹھ نئے غیر اہم اراکین کا غیر ضروری اضافہ شہباز شریف حکومت کی ترجیحات کا اظہار ہے، ایک طرف جہاں ملکی معیشت کی کمر ٹوٹ گئ ہے اور مڈل کلاس ماہانہ اخراجات پر آنسو بہا رہی ہے وہیں امپورٹڈ حکومت نیرو کی طرح اپنی ہی بانسری پر سر دھن رہی ہے .


دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی معاشی اور سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال پر بھی بات کی گئی .
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ وفاقی وزرا سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے بڑھیں، ارکان کابینہ ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا سکتے ہیں، موسمیاتی تبدیلی کی ذمہ داری پاکستان پر عائد نہیں ہوتی مگر قیمت ادا کردی .

یواین سیکریٹری جنرل نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، انتونیو گوتریس نے کہا عالمی حدت کے باعث پاکستان کو مشکل کا سامنا ہوا، انتونیوگوتریس نے کہا پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے زیراثر ہے، انتونیوگوتریس نے کہا متاثرین سے اظہار یکجہتی کافی نہیں عملی کام کی ضرورت ہے، پاکستان کے ساتھ ناانصافی ہوئی دنیا کو اس کا ازالہ کرنا چاہیے .
شہبازشریف نے کہا کہ اس بات میں شک نہیں ہمیں مشکلات کا سامنا ہے، آئندہ دوتین ہفتوں میں پانی اترجائےگا اور لوگ اپنے گھروں میں چلے جائیں گے، عوام یاد رکھیں گے کون ان کے پاس آیا اور کون اسلام آباد میں بیٹھا رہا . نیوز ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ کابینہ کے اراکین اپنے کام کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرین کےلئے بھی کام کریں جو بھی اس کارخیر میں حصہ لے رہے ہیں ان کو اپنی اورکابینہ کی جانب سے سلام پیش کرتا ہوں اور جو اس کارخیرمیں اپنا حصہ نہیں ڈال رہے ان سے استدعا ہے کہ وہ آگے بڑھ کر اس میں حصہ ڈالیں .
انہوں نے کہا کہ قوم کو بخوبی یہ علم ہوچکا ہے کہ کون ان کے دکھ درد میں مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ کھڑا ہے اور کون سیر سپاٹے کررہا ہے . انہوں نے کہا کہ ایک دو ہفتوں بعد پانی اترنے کے بعد توقع ہے کہ لوگ اپنے علاقوں میں دوبارہ آباد ہوجائیں گے ، مخیر حضرات اور امدادی کارروائیو ں میں مصروف لوگوں کو علم ہے کہ اس وقت ملک کی صورتحال کیا ہے . انہوں نے کہا کہ کابینہ کے ارکان کی جانب سے کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن ان سے استدعا ہے کہ وہ مزید اپنا حصہ ڈالیں ، یہ کام مشکل ضرور ہے لیکن اس کا اجربھی ملے گا جو لوگ سیلاب پر سیاست کررہے ہیں ان سے عوام بخوبی آگاہ ہیں ، وقت آئے گا کہ عوام ان سے اس کا حساب لیں گےاور جو مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ان کو شاباش بھی دیں گے .

. .

متعلقہ خبریں